ہوا میں اڑنے کا خواب حقیقت، چینی نوجوان نے اسپائیڈر مین کے ولن کا ہوور بورڈ بنا لیا

image

چین کے ایک نوجوان وی لاگر نے فلمی دنیا کے مشہور ولن گرین گوبلن کے ہوور بورڈ جیسا برقی بورڈ تیار کرلیا جس پر سوار ہوکر اس نے دریائے یانگسی کے اوپر تقریباً 300 میٹر کا فضائی سفر مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سونگ شنگ یو نے اس منفرد ایجاد کے لیے پہلے جیٹ انجن استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم آگ لگنے کے باعث اس کا ابتدائی تجربہ ناکام ہوگیا۔ نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور دس برقی موٹرز کی مدد سے نیا ماڈل تیار کرلیا۔

اس نے دو موبائل فونز پر چلنے والے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نظام کی مدد سے بورڈ کا توازن برقرار رکھنے کی مشق کی اور تقریباً دو منٹ میں 300 میٹر کا سفر طے کیا۔

نوجوان کی اس ایجاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ تاہم اس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ مناسب حفاظتی انتظامات اور مہارت کے بغیر اس طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US