لاہور: آن لائن رائیڈر کی ہراسانی کی کوشش، خاتون چلتی موٹرسائیکل سے کود کر زخمی، ملزم فرار

image

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک آن لائن بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت پر خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔

17 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگائی، جس سے وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگئیں۔

چھلانگ لگانے کے باعث خاتون کے منہ، ناک، گلے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں، جبکہ حادثے کے فوراً بعد بائیک رائیڈر موقع سے فرار ہوگیا۔

خاتون کے مطابق انہوں نے سفر کے لیے آن لائن رائیڈ بک کروائی تھی جس کے دوران رائیڈر نے نازیبا حرکت کی کوشش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US