فیصل آباد میں سفاکانہ واردات، 2 سالہ بچہ قتل، 5 سالہ بھائی جان بچا کر فرار

image

فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں مبینہ طور پر اغوا کے بعد 2 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا، جبکہ اس کا 5 سالہ بھائی ملزم کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دونوں بچوں زوہان اور روہان کو کچھ دلانے کا بہانہ کرکے اپنے ساتھ لے گیا اور انہیں نہر پر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے 2 سالہ زوہان کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم خاتون نے کسی اور شخص سے شادی کرلی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسی رنجش کے باعث واردات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US