کبھی والدہ سے 10 ہزار روپے ادھار لیے تھے، دیپیکا پڈوکون نے کامیابی کے سفر کا دلچسپ قصہ سنا دیا

image

"ایک دن میں نے اپنی والدہ کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا کہ کیا آپ مجھے 10 ہزار روپے ادھار دے سکتی ہیں؟ مجھے اپنا پورٹ فولیو بنوانے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں نے ان سے وعدہ کیا کہ ایک دن آپ کو مجھ پر فخر ہوگا اور میں یہ رقم بھی واپس کردوں گی۔ مجھے 16 سال کی عمر میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں کیونکہ کیمرے کے سامنے کام کرنا مجھے بے حد پسند تھا۔"

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوبز کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ کو کبھی اپنے پہلے فوٹو شوٹ کے لیے والدہ سے قرض لینا پڑا تھا۔

ہالی ووڈ فلم ایکس ایکس ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج کے بعد امریکی پروگرام دی ایلن ڈی جینریز شو میں شرکت کے دوران دیپیکا نے اپنی زندگی، خاندان اور اداکاری کے شوق سے متعلق کئی باتیں کی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد پرکاش پڈوکون نے ایسے دور میں بیڈمنٹن کو اپنا پیشہ بنایا جب بھارت میں زیادہ تر نوجوان ڈاکٹر یا وکیل بننے کو ترجیح دیتے تھے۔ والد کی کھیلوں میں کامیابی کے باوجود دیپیکا نے اپنا مستقبل فلمی دنیا میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق والد نے کبھی ان پر اپنے نقش قدم پر چلنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا بلکہ ہمیشہ یہی نصیحت کی کہ زندگی میں وہ کام کریں جس میں ان کا دل لگتا ہو۔

دیپیکا نے بتایا کہ اداکاری کا خواب پورا کرنے کے لیے انہیں سب سے پہلے ایک پروفیشنل پورٹ فولیو کی ضرورت تھی، جس کے لیے انہوں نے اپنی والدہ سے 10 ہزار روپے مانگے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی محنت سے ایک دن کامیاب ہوکر دکھائیں گی۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے 2007 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بعد میں بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کا یہ پرانا انٹرویو یاد دلاتا ہے کہ بڑے خوابوں کی شروعات بعض اوقات بہت چھوٹے قدموں سے ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US