ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 13 نومبر 2026 کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا ریٹ 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 201 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 3 ہزار 851 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 513 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 111 روپے کم ہو کر 5 ہزار 467 روپے اور 10 گرام چاندی 95 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا اور فی اونس سونا 49 ڈالر کمی سے 3 ہزار 891 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.11 ڈالر سستی ہو کر 49.89 ڈالر پر آگئی۔