باکسنگ گلوز پہن کر بھاری گیند پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

image

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے باکسنگ گلوز پہن کر بھاری میڈیسن بال اچھالنے اور پکڑنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی کرس اسٹمف کے ساتھ ایک منٹ میں 5 کلو وزنی میڈیسن بال 16.4 فٹ کے فاصلے سے اچھال کر پکڑنے کا مظاہرہ کیا اور سابقہ 32 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیوڈ رش کے مطابق بڑے اور بغیر گرفت والے باکسنگ گلوز پہن کر بھاری گیند کو بار بار پکڑنا انتہائی مشکل تجربہ تھا۔ 200 سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی کئی منفرد کارنامے انجام دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US