شیر کے پیچھے گاڑیاں دوڑانے کی ویڈیو وائرل، ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

image

بھارتی ریاست گجرات کے امبردی سفاری پارک میں جنگلاتی عملے کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور ایس یو وی کے ذریعے شیر کا تعاقب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

ویڈیو میں تقریباً تین اہلکار موٹر سائیکلوں پر شیر کے ساتھ ساتھ چلتے جبکہ ایک گاڑی بھی اس کا پیچھا کرتی دکھائی دیتی ہے۔ واقعے پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم افراد نے شدید سوالات اٹھائے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق عملہ شیر کو ہراساں نہیں بلکہ سفاری ختم ہونے کے بعد اس کے مخصوص باڑے میں واپس لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تاہم مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر تینوں آؤٹ سورس ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔

حکام کے مطابق شیروں کو ان کے مخصوص باڑوں میں واپس منتقل کرنے کے لیے عموماً بند جیپوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US