استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے نیچے 1600 سال پرانا زیرِ زمین سرنگوں کا نظام دریافت ہوگیا، 3 ہزار ٹن ملبہ ہٹانے کے بعد صدیوں سے دبے خفیہ راستے سامنے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے فروری 2025 میں ان سرنگوں کی کھدائی اور صفائی شروع کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سرنگیں رومی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور ماضی میں پانی کی ترسیل، نکاسیِ آب اور محفوظ گزرگاہوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔
تحقیق کے دوران بعض ایسے قدیم ڈھانچے بھی سامنے آئے ہیں جو موجودہ آیا صوفیہ کی تعمیر سے پہلے کے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت رومی اور بازنطینی دور کی تاریخ اور تعمیراتی مہارت کو سمجھنے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔