دنیا کا سب سے مقبول پاس ورڈ کون سا؟ نئی فہرست جاری

image

سال 2026 کے اختتام سے قبل پاس ورڈ منیجر کمپنی نورڈ پاس نے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے مقبول ترین اور کمزور پاس ورڈز کی نئی فہرست جاری کردی جس میں ایک بار پھر 123456 نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ آٹھ برسوں سے ہر سال یہ فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ تازہ رپورٹ کے لیے ستمبر 2025 سے ستمبر 2026 تک لیک ہونے والے ڈیٹا اور ڈارک ویب پر موجود معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

فہرست کے مطابق 123456 دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ قرار پایا جبکہ admin دوسرے اور 12345678 تیسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح 123456789 چوتھے، 1234 پانچویں، 12345 چھٹے اور password ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹاپ 10 فہرست میں Aa123456 آٹھویں، Pass@123 نویں اور 1234567890 دسویں نمبر پر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق آسان اور عام پاس ورڈز سائبر حملوں اور اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہر آن لائن اکاؤنٹ کے لیے الگ، طویل اور مشکل پاس ورڈ استعمال کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US