امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں دو گھوڑوں کی شہری بس میں انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا!
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو افراد نے ہفتے کے روز 7 مائل اور اسٹراسبرگ اسٹریٹ کے قریب دو گھوڑوں کو شہری بس میں سوار کیا اور کچھ دیر بعد پچھلے دروازے سے باہر نکال لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
اربن سٹی کاؤ بوائز کے شریک بانی جارڈن ولیمز کے مطابق وہ فنڈ ریزنگ تقریب سے واپس آ رہے تھے اور بس ڈرائیور کی اجازت سے ویڈیو بنانے کے لیے گھوڑوں کو بس کے اندر لے گئے۔ دوسری جانب ڈیٹرائٹ محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔