ایک چارج میں 400 کلومیٹر سفر، چین کے الیکٹرک طیارے کا کامیاب تجربہ

image

چین نے دنیا کا پہلا 10 ٹن وزنی بیٹری سے چلنے والا تجارتی مسافر طیارہ ’سی ای 25 اے‘ کامیابی سے اڑا کر ہوا بازی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شان ڈونگ میں ہونے والی پہلی انسانی آزمائشی پرواز میں دو پائلٹس اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر سوار تھے۔ 19 نشستوں کی گنجائش رکھنے والا یہ طیارہ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر 400 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے نے آزمائشی پرواز کے دوران 60.4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اسے چین کی کمپنی کومیک، بیٹری ساز ادارے سی اے ٹی ایل اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

چینی حکام کو طیارے کی تجارتی منظوری کے لیے درخواست بھی موصول ہوچکی ہے، جس کے بعد اس کی باقاعدہ تیاری اور استعمال کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US