نہ لکڑی، نہ پلاسٹک! کھمبیوں کی کشتی میں سمندری سفر کا عالمی ریکارڈ

image

مشروم کی کشتی میں سمندری سفر، امریکی فنکار نے انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فنکار سیم شو میکر نے کھمبیوں سے تیار کردہ کشتی میں 42.43 کلومیٹر کا سمندری سفر کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاس اینجلس کے رہائشی فنکار نے 12 فٹ طویل کیاک میں تنہا سفر کیا، جو مخصوص قسم کی پھپھوندی کے مائیسیلیم سے تیار کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ سفر تقریباً 12 گھنٹے میں مکمل کیا۔

سیم شو میکر ایک دہائی سے زائد عرصے سے کھمبیوں پر تجربات کر رہے ہیں اور مائیسیلیم کو پلاسٹک سمیت دیگر غیر ماحول دوست مواد کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US