جنوبی امریکی ملک پیرو میں بغیر ڈنک والی شہد کی مکھیوں کو انسانوں جیسے قانونی حقوق دینے کا تاریخی فیصلہ کرلیا گیا جس کے بعد یہ قانونی تحفظ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی حشرات بن گئی ہیں۔
پیرو کے دو صوبوں ستیپو اور ناؤٹا کی مقامی حکومتوں نے ان مکھیوں کے تحفظ کے لیے اعلامیہ منظور کیا ہے جس کے تحت انہیں زندہ رہنے، افزائش نسل، صاف ماحول اور عدالتوں میں نمائندگی کا حق حاصل ہوگا۔
یہ اقدام ایمازون کے جنگلات میں مکھیوں کی کم ہوتی آبادی اور ماحولیاتی نظام میں ان کے اہم کردار کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ مکھیاں پودوں کی پولینیشن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
قانون کے تحت ماحولیاتی تنظیمیں مکھیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کرسکیں گی جبکہ دیگر علاقوں نے بھی اس قانون کو اپنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔