تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے درمیان اذان کی صدائیں، انڈونیشیا سے ویڈیو وائرل

image

انڈونیشیا کے صوبے وسطی جاوا میں موسم کی شدت کے دوران ایک ایسا منظر سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر مقامی شہریوں کو طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے بیچ اذان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وسطی جاوا گزشتہ چند روز سے خراب موسمی حالات کی لپیٹ میں ہے، جہاں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور شدید آندھی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US