چین میں محبت اور انسانیت کی مثال بننے والا منفرد ریسٹورنٹ، جہاں کھانا آرڈر کرنے کے لیے بولنے کی ضرورت نہیں!
چین کے صوبے شانشی کے شہر تائی یوان میں قائم ’چاؤشان ڈیف سسٹر‘ نامی ریسٹورنٹ سماعت سے محروم میاں بیوی ین ینگ اور فینگ یابین چلاتے ہیں۔
اس ریسٹورنٹ میں گاہک ہاتھوں کے اشاروں، مینیو کی جانب اشارہ کرکے یا اشاروں کی زبان کے چارٹ سے کھانا آرڈر کرتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں سماعت سے محروم دیگر افراد کو بھی باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ انتظامیہ ضرورت مند افراد، سماعت سے محروم طلبہ اور صفائی کے عملے کو مفت کھانا بھی فراہم کرتی ہے۔
حال ہی میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کھانے کے پیسے نہ ہونے کا بتایا تو انتظامیہ نے اسے مفت کھانا کھلانے کے ساتھ کاؤنٹر پر موجود رقم دینے کی بھی پیشکش کردی۔
چینی جوڑے کے اس جذبۂ انسانیت کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ریسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔