اکلوتے بیٹے کے جنازے کو ماں نے خود کندھا دیا، دل دہلا دینے والے مناظر

image

چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی فخر عباس کی شہادت نے ایک ماں سے اس کی زندگی کا واحد سہارا چھین لیا۔ بیٹے کو آخری سفر پر رخصت کرتے ہوئے ماں نے خود اس کے جنازے کو کندھا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فخر عباس کم عمری میں ہی اپنے والد سے محروم ہوگئے تھے۔ ان کی والدہ نے تنہا ان کی پرورش کی اور زندگی کی تمام امیدیں اپنے اکلوتے بیٹے سے وابستہ کر رکھی تھیں۔

سپاہی فخر عباس 5 نومبر کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہوئے تھے اور 23 نومبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین شہید کی قربانی اور ان کی والدہ کے غیر معمولی حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US