چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی ذائقوں کی مہک بھی پہنچ گئی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے لیے خلائی سفر کے دوران 100 سے زائد اقسام کے خصوصی حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں، جن میں متعدد روایتی پاکستانی پکوان بھی شامل ہیں۔
شنزو 24 مشن کے تحت خلا کا سفر کرنے والے تین خلا بازوں میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی بھی شامل ہیں جن کے لیے خصوصی طور پر پاکستانی ذائقوں پر مشتمل کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر سمیت مختلف روایتی پکوان شامل ہیں تاکہ خلا میں موجود پاکستانی خلا باز کو وطن کے روایتی ذائقوں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
خلائی مشن کے دوران چھ افراد کے لیے خصوصی ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہےجس میں پاکستانی اور چینی خلا باز ایک ساتھ مقامی اور روایتی ذائقوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
شنزو 24 مشن کے ارکان تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کریں گے، جہاں وہ مختلف سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشیں انجام دیں گے۔ پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی شمولیت اس مشن کو پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔