امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کردی

واشنگٹن: (12 نومبر 2019) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کردی۔ طوفان کی تباہ کاریوں سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ شکاگو میں بارہ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردیں گئیں۔

امریکاکی وسط مغربی اورشمال مشرقی ریاستوں میں برفباری نےعوام کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔ برفباری کے باعث شکاگو رن وے پر جہاز پھسل گیا۔ جہاز میں موجود اڑتالیس مسافرمحفوظ رہے جبکہ تین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

شکاگو ایئر پورٹ پر بارہ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہونے سے لاکھوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ۔شکاگو میں چھ انچ برف پڑھنے سے ہر چیز برف سے ڈھک گئی۔ریاست میشی گن میں اسکولوں کو بھی جلدی بند کردیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.