امریکامیں ہیلی کاپٹرحادثےمیں 3امریکی فوجی ہلاک

امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکےحادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرنےمنیسوٹاکےسینٹ کلاؤڈہوائی اڈےسےاڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعداس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹرکی تلاش کیلیےسرچ آپریشن کاآغازکیاگیاجس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیاہے،حادثےمیں ہیلی کاپٹرمیں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثےکی تحقیقات کیلیےانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔

منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی  تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مینیسوٹاکےگورنر ٹم والزنےکرسمس کی مناسبت سے پروگرام کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہارکیاہےاوراہلکاروں کو قوم کا ہیرو قراردیتےہوئےکہاہےکہ پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ٹم والز خود بھی سابق فوجی ہیں۔

منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نےکہامینیسوٹا کےفوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے، ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔

منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرسینٹ کلاؤڈ کےجنوب میں گرکرتباہ ہوا،ہیلی کاپٹرنےٹیسٹ پروازکےلیےاڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوارتھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.