اٹھارہ سوالات شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: (08 دسمبر 2019) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس لیڈر کو بیمار کہہ کر ضمانت لی گئی، آج اسی لیڈر کے اربوں روپے کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر گٹھ جوڑ ہورہا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اٹھارہ سوالات شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ سسلین مافیا پاکستان آکر عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان اسلام آباد کی خاک چھاننے کے بعد بےمراد واپس لوٹے، انکے ہاتھ میں دوبارہ اسمبلی آنے کی لکیر ختم ہوگئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.