راولپنڈی میں پاک سری لنکاٹیسٹ میچ عوام کو بھاری پڑ گیا،پاک فوج نے انتظامات سنبھال لئے،کون کون سے روڈ مکمل بند رکھے جائیں گے؟ٹریفک پولیس نے ”

راولپنڈی(این این آئی) سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے دوران ٹریفک ڈاؤرشن پلان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ 10 تا 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ڈائیورشن پلان 10 تا 15 دسمبر تک روزانہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذالعمل ہوگا،اسٹیڈیم روڈ کو 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن مری روڈ تک دونوں اطراف اختتام میچ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا جائیگا، اسلام آباد راول ڈیم کی طرف سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے  سلپ ٹرن نزد فیض آباد سے ایکسپریس وے پر ڈائیورٹ کیا جائیگا،ٹریفک ڈہوک کالا خان، کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی،راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کڈنی سنٹر کے سامنے بنائے گئے یوٹرن سے مخالف سمت روڈ پر ڈال کر اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ پلان کے مطابق آئی جے پی اور 9th ایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک ڈبل روڈ کی بجائے پنڈورہ چونگی کٹاریاں، کیرج فیکٹری، پیرودہاء، چک مدد اور پیرودھائی موڑ سے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی۔اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس لوپ سے روات کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے ٹریفک ڈہوک کالا خان، کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی، پلان کے مطابق غوثیہ چوک تا شمس آباد یو ٹرن مری روڈ بند ہوگی،فیض آباد سے 6th روڈ چوک، مری روڈ بند ہوگی،کڈنی سنٹر یوٹرن تا فیض آباد تک بند ہوگی،نائینتھ ایونیو تا ڈبل روڈ ٹرن روڈ تک بند ہوگی،ایکسپریس وے فیض آباد لوپ جانب راولپنڈی بند ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی جبکہ قومی ٹیم پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،سری لنکن ٹیم منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے،راولپنڈی سٹیڈیم کے تمام سیکورٹی انتظامات فوج نے سنبھال لیے،میڈیا کو پریکٹس میچ اور میچ کے دوران صرف داخلے کی اجازت ہوگی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.