پاکستان کا تجارتی خسارہ 33 فیصد کم ہو گیا

کراچی(24 نیوز) رواں مالی سال برآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں 18.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اشیا کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 9 ارب 66 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ سال سے 4 ارب 77 کروڑ ڈالر کم ہے،  گزشتہ سال اس عرصے کے تجارتی خسارے کا حجم 14 ارب 44 کروڑ ڈالر تھا، پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 9 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زیادہ ہےجبکہ درآمدات پر 19 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو پہلے سے 4 ارب 33 کروڑ ڈالر کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کی برآمدات کا حجم دو ارب 1 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ نومبر کے مقابلے میں 9.3 فیصد زیادہ ہے تاہم اس سال اکتوبر کی برآمدات سے تھورا کم ہے جبکہ نومبر کی درآمدات 14 فیصد کی کمی سے 3 ارب 94 کروڑ روپے رہ گئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.