لاہور میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن پر قاتلانہ حملہ

لاہور: (14 دسمبر 2019) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کاشف مرزا کی گاڑی پر فائرنگ اقبال ٹاون کریم بلاک میں کئی گئی اورفائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.