جن جن پاکستانیوں کے بینک اکائونٹ ہیں وہ پیسے نکلوانے کے حوالے سے یہ خبر پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جن جن پاکستانیوں کے بینک اکائونٹ ہیں وہ پیسے نکلوانے کے حوالے سے یہ خبر پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ یکم جنوری 2020ء کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لیے بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گا تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر ہوگا۔ دریں اثنا حکومتی وصولیوں، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے نیشنل بینک کی مجاز شاخیں اور اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر منگل کی رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر 2019ء کو متعلقہ ایس بی پی بیایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ کریں گی جس کے لیے نفٹ (NIFT) نے شام 7 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019ء (منگل) کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنز کے لیے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔

Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.