معیشت میں بہتری سے آنے والوں دنوں میں افراط زر کو نیچے لانے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی: ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

 وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے اور معیشت میں بہتری سے آنے والوں دنوں میں افراط زر کو نیچے لانے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے فرانسیسی سفیر کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اور ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے۔ معیشت میں بہتری سے آنے والوں دنوں میں افراط زر کو نیچے لانے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔غریب طبقے کے لیے سستی اشیائے خورد نوش اور سستے علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہاکہ حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور معیشت کے مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے برآمدکندگان کو سستے قرضے،بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.