حرا مانی کی شہرت کے پیچھے کس کا ہاتھ ؟

حرامانی کا کہنا ہے کہ اُن کی کامیابی اور شہرت کی وجہ اُن کے شوہر مانی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی کامیابی کی وجہ بتا دی ہے۔

View this post on Instagram

It’s so important to have people who trust our abilities, our strengths and help us push our boundaries! Here’s to my partner @manipakistani who told me everyday, Hira, apne aap per thora trust tou must hai! 😊 #TrustTouMustHai #Shoop

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on Jan 16, 2020 at 10:02am PST

آج کل ہر چینل پر حرامانی کا ڈرامہ آن ائیر ہے لیکن میرے پاس تم ہو ڈرامہ میں ٹیچر ہا نیہ کے کر دار نے انھیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ شہرت سے ہمکنا ر کر دیا ہے۔

مجھے کامیاب ہونے کے لیے فواد خان کی ضرورت نہیں، حرا مانی

حرام ما نی نے شو بز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد  نہایت کم وقت میں شہرت حاصل کی جس کا تمام سہراوہ اپنے اداکار شوہر مانی کو دے رہی ہیں ۔

 حرا کے شو ہر ما نی کسی تعریف کے محتاج نہیں،وہ کئی سالوں سے اداکاری،کا میڈی،اسکرپٹ رائٹنگ،میزبانی اور منفرد ٹاک شوز کر کے مدا حوں سے داد وصول کر تے رہتے ہیں۔

اداکارہ حرا نے اپنی شئیر کی گئی ویڈیو میں مدا حوں کو بتا ہے کہ جب آج سے گیارہ سال قبل میں صرف ایک عام سی لڑکی تھی اور میری شادی ایک مشہور شخصیت یعنی مانی سے ہوئی اور اُس وقت مجھے صرف مانی کی بیوی کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اُسی زمانے میں مجھے ایک شو کی آفر ہوئی تھی تو میں بہت ڈر گئی تھی اور سوچ میں پڑگئی تھی کہ میں یہ کر بھی پاؤں گی یا نہیں کیونکہ اُس وقت میرا بڑا بیٹا مزمل بھی تھا۔

حرا مانی نے مزید بتا یا کہ میں یہاں اپنے شوہر مانی کی جتنی تعریف کروں اُتنی کم ہے کیونکہ مانی نے مجھے یقین دِلایا تھا کہ حرا کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ہےاور تم سب کر سکتی ہو۔

حرا نے کہا کہ مجھے آج جتنی بھی شہرت اور کامیابی ملی ہے وہ صرف اور صرف مانی کی وجہ سے ملی ہے،ہر مرد کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی ماں، بہن اور بیوی میں یہ اعتماد پیدا کرے کہ ہاں وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔

حرا نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی میں کسی بھی ایسے شخص کا ہونا بہت ضروری ہے جو ہماری صلاحیتوں کو، ہماری طاقت کو بڑھانے میں مدد کرے،انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی میں ایسا شخص مانی ہے۔

 

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.