کروڑوں دلوں پر راج کرنےو الی بھارتی اداکار شخصیت کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کروڑوں دلوں پر راج کرنےو الی بھارتی اداکار شخصیت کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ ، شخصیت بارے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوید اختر خیریت سے ہیں تاہم شبانہ اعظمی شدید زخمی ہیں، حادثے میں ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ شبانہ اعظمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہائی پولیس پٹرولنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شبانہ اعظمی نے گذشتہ روز اپنے شوہر اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی 75 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر جاوید اختر کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.