بطخ کی اپنے برتن سے گندم کے دانے اٹھا کرمچھلیوں کو کھلانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)فیس بک کے ایک مقبول پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بطخ کو مچھلیوں کو خوراک ڈالتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اس بطخ کو اپنے برتن سے گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر پانی میں مچھلیوں کو ڈالتے دکھایا گیا ہے۔یہ دلچسپ ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں بطخ کو پانی کے ساتھ پڑے برتن کے پاس کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ مہربان بطخ برتن سے گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر مچھلیوں کے منہ میں دے رہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کو کس جگہ فلمایا گیاتھا تاہم اس وائرل ویڈیو کو اب تک 15 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔لاکھوں بار شیئر ہونے والی اس ویڈیو پر ہزاروں افراد تبصرے کر چکے ہیں۔یہ ویڈیو فیس بک کے علاوہ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ بطخ چھوٹی مچھلیوں کو لبھانے کے لیے چارہ ڈال رہی ہے تاکہ انہیں کھا سکے۔تاہم دوسرے صارفین نے اسے مہربان بطخ قرار دیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.