ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئےوزیراعظم ڈیووس روانہ

اسلام آباد:(21 جنوری 2020)وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس روانہ ہوگئے ہیں،جہاں ان کی کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم سے خطاب،عالمی رہنماﺅں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی ،اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی ،اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اوردیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے، اس کے علاوہ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی تئیس جنوری کو ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.