ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری جاری

اسلام آباد:(21 جنوری 2020) آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد، باغ، نکیال، چکوٹھی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، برف باری کے باعث دیر بالا، استور میں رابطہ سڑکیں بدستور بند ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں زیارت، خانو زئی اور مہترزئی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر بھاری ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.