نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: (21 جنوری 2020) نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کو دی گئی ضمانت کے خلاف نیب نے ضمانت خارج کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں اہم نکات زیر غور لائے جا رہے ہیں جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں یہ فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فواد حسن فواد 14 فروری 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ سے ہی ضمانت منسوخی کی سبکی کا سامنا بھی کر چکے ہیں تاہم سپریم کورٹ میں گزشہ سال 3 دسمبر 2019ء کو ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی کے خوف سے اپنی اپیل ود ڈرا بھی کر چکے۔

چیئرمین نیب کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ہونے والی ضمانت کو فوری طور پر چیلنج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.