وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان میں وزیر اعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسائل کے افہام و تفہیم کے زریعہ خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر اسد قیصر، وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی  بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں صادق سنجرانی نے  آگاہ کیا کہ بلوچستان میں وزیر اعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسائل کو بات چیت افہام کےزریعہ حل کروادیا  گیا ہے۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے  کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو رضامند کر لیا ہے کہ جام کمال چونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں لہذا وہی وزیراعلی رہیں گے۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے، کسی بھی مسئلےکومل بیٹھ کرحل کیاجاسکتاہے، وزیراعلیٰ جام کمال بہتر حکومت کررہے ہیں ان سے مطمئن ہیں۔

صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقاتاس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے مطلع کیا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے مسائل کے حل و عدم تقسیم کے لیے کمیٹی بنائی ہے،  پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جو ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ   پنجاب اور بلوچستان میں پارٹی مسائل کو حل کر لیا ہے جو پارٹی ڈسپلن کے خلاف پبلک میں جا کر بدنامی کرے گا اس کے خلاف کارروائی تو کرنا پڑے گی۔

پریس کانفرنس میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنی ہوئی ہےچیرمین سینٹ کوئٹہ آئیں گے پارٹی کمیٹی بنائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.