ذرا سی بھی غلطی کی تو امریکہ اور اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے: ایران

ویب ڈیسک — 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ذرا سی بھی غلطی کی تو تہران امریکہ اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے یہ گفتگو جمعرات کو ایران کے سرکاری ٹی وی پر لائیو نشر کیے گئے اپنے لائیو خطاب میں کی۔ وہ جنرل قاسم سلیمانی کے چالیسویں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو ہم آپ دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔"

جنرل قاسم سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر تھے۔ وہ تین جنوری کو عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کے ہمراہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.