جیمز بانڈ کی نئی فلم بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی

 کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں انسانوں کے ساتھ دیگر صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہیں اس کی وجہ سے اب ہالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی چین میں تشہیر ہونی تھی جس کے لیے فلم کی کاسٹ اور ٹیم کا اپریل میں دورہ شیڈول تھا۔ اسٹار اداکار ڈینیئل کریگ بھی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب اسٹارز کی اس ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ فلم ساز کمپنی یونیورسل پکچرز کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ چین بطور فلمی صنعت اس کے لیے بہت بڑی منڈی ہے کیونکہ صرف گزشتہ سال امریکی فلم انڈسٹری کو اس سے 6 ارب پانڈز تقریبا 12 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔ جیمز بانڈ سیریز کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم اسپیکٹر، جس میں ڈینیئل کریگ نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا، نے صرف چین میں ہی 6 کروڑ پانڈز یعنی 12 ارب پاکستانی روپے کمائے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.