جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی: ( 18 فروری 2020) ملک بھر میں جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں جولائی تا جنوری کے دوران 66 فیصد کی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر رہی۔ سات ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری تین ارب 42 کروڑ ڈالر رہی، بیرونی سرمایہ کاری میں دو ارب 89 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔ حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 84 کروڑ ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔

دوسری طرف رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں مزید چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق کُل غیرملکی قرضوں کا حجم ایک سو گیارہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماضی میں لئے گئے قرضوں کی واپسی حکومت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، خسارے کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود قرض و سود کی ادائیگیاں چکانے لئے حکومت کو دوسرے قرضوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بیرونی قرضے 4 ارب 69 کروڑ ڈالر اضافے سے 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ستمبر 2018 تک بیرونی قرضوں کا حجم 96 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اب تک بیرونی قرضوں میں 14 ارب 96 کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوگی۔

اُدھر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا جنوری سرمایہ کاری ایک ارب 56 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ ڈالرتھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.