امریکہ,فرانس،روس نے دہلی میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

امریکہ ، فرانس اور روس نے بھارت کے دار الحکومت میں تشدد کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیاہے۔نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سکیورٹی ایڈوائزری میں بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کو ہدایت دی کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد مظاہروں سے احتیاط برتیں اور جہاں بھی مظاہرے ہورہے ہیں ان تمام علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ القمرآن لائن کے مطابق دہلی میں مظاہرے اس وقت شروع ہوگئے جب مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے مقامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکہ کے بعد فرانس اور روس نے بھی دہلی میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی ایڈوائزری جاری کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.