پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو16 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 133 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 12 اوورز میں قلندرز کی ٹیم 6وکٹوں پر 116 رنز بناسکی۔

لاہور کی ٹیم 48 رنز کا عمدہ آغاز ملنے کے باوجود ناکام ہوگئی، فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس لین نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، ولاس 2 اور سہیل اختر 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔سمٹ پٹیل کی 15 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز بھی لاہور قلندرز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

زلمی کے فاسٹ بولر گریگوری نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب کامران اکمل 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، ٹام بنٹن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لیونگ اسٹون 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد محسن بغیر کوئی رن بنائے دلبر حسین کا شکار بنے، جیورجی نے 16 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویزے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبللاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، میچ بارش کے سبب 12 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی ہوگئی ہے اور بیٹسمین کو مشکلات پیش آئیں گی اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے تاہم حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.