پاکستان میں31 جولائی کوعیدالضحی ہوگی،فوادچوہدری

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 31 جولائی کوعید الضحی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اگلی عید سے قبل اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔ انھوں نے صوبوں سے مطالبہ کیا کہ تھوڑا بجٹ سائنس اورٹیکنالوجی پر بھی لگائیں۔

انھوں نے پیش کش کی کہ اگر صوبےچاہیں تو ان کے ساتھ مل کرآبزرویٹریز قائم کردیں گے جو چاند دیکھنے کے کام آئیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کردے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

78