جان ٹروولٹا کی اہلیہ کیلی پریسٹن چل بسیں

تصویر: اے ایف پی

ہالی ووڈ اداکارہ اور اداکار جان ٹروولٹا کی اہلیہ کیلی پرسٹن 57 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

کیلی کینسر کے مرض میں مبتلاتھیں، ان کی موت کی اطلاع شوہر جان ٹروولٹا نے انسٹاگرام پر فالوورز کیلئے شیئر کی۔

انسٹاپوسٹ میں کیلی کی تصویر کے ساتھ جان نے کیپشن میں لکھا ” میں بہت دکھ کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ میری خوبصورت بیوی کیلی کینسر کخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی”۔

View this post on InstagramIt is with a very heavy heart that I inform you that my beautiful wife Kelly has lost her two-year battle with breast cancer. She fought a courageous fight with the love and support of so many. My family and I will forever be grateful to her doctors and nurses at MD Anderson Cancer Center, all the medical centers that have helped, as well as her many friends and loved ones who have been by her side. Kelly’s love and life will always be remembered. I will be taking some time to be there for my children who have lost their mother, so forgive me in advance if you don’t hear from us for a while. But please know that I will feel your outpouring of love in the weeks and months ahead as we heal. All my love, JT

A post shared by John Travolta (@johntravolta) on Jul 12, 2020 at 10:20pm PDT

انہوں نے لکھا ” کیلی نے بہت سوں کی سپورٹ کے ساتھ بڑی ہمت و حوصلےسے کینسر کا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے اسے شکست ہوگئی” ۔

اداکارنے اپنے پیغام میں نے اہلیہ کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اے ایف پی کے مطابق ، 13 اکتوبر 1962 کو ہوائی میں جنم لینے والی کیلی نے ساؤتھ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ڈرامہ اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔

کئی دہائیوں پر مبنی اپنے طویل کیرئیر کے دواران طویل کیریئر کے دوران درجنوں فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آئیں۔

13 اکتوبر 1962 کو ہوائی میں پیدا ہونے والی کیلی نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بےشمار ٹی وی سیریز، سیزن اور ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

60