پاکستان سپرلیگ سیزن5،ٹکٹس کی ری فنڈنگ شروع

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے ٹکٹس کی ری فنڈنگ شروع ہوگئی ہے۔شائقین کرکٹ نے ملک بھر کے 27 کوریئرسينٹرز کا رخ کرليا ہے۔پہلے مرحلے ميں 6 ميچز کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جارہی ہے۔

پی ايس ايل فائيو کا ايک ميچ بارش جبکہ 9 ميچز کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

پہلے مرحلے ميں تماشائيوں کے بغير کھيلے گئے 5 ميچز اور راولپنڈی ميں بارش کی نذر ہونے والے ميچ کے ٹکٹس ری فنڈ کئے جائيں گے۔

ٹکٹوں کی واپسی کے لیے کوریئر سینٹرز آنے والے شائقین نے ايس او پيز کا خاص خيال رکھا ہوا ہے۔

ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا مرحلہ 6 اگست سے 29 اگست تک جاری رہے گا جس ميں 4 ناک آؤٹ ميچز کے ٹکٹس واپس کيے جائيں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

44