آرمی چیف کی اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر  نے کی ملاقات۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کے صورتحال اور با ہمی وعلاقائی سیکیورٹی سےمتعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اطالوی سفیر نے خطے میں امن وامان کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف  نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وباء سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15