اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ور بالائی پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ور بالائی پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ اورگجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ صوابی، مردان، بونیر، دیر، نوشہرہ، سوات اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے مانسہرہ اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے چکوال، جہلم ،اٹک، فیصل آباد، بہا ولنگر، ساہیوال میں آج  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

لاہور، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، صوابی، مردان، بونیر،چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

52