آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کردیا

راولپنڈی: (16 ستمبر 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ کی آپریشنل تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمپلیکس کے قیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی مزید نکھارنا ہے۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔ جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈانفنٹری نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

93