اداکارہ صنم چوہدری کے مداحوں کے لیے خوشخبری

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے اہم اعلان کر دیا۔

اداکارہ صنم چوہدری نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

View this post on Instagram

Forever mera @someechohan ♥️

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry) on Nov 27, 2019 at 2:11am PST

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔

جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ شادی کے بعد ڈراموں میں کام شادی شدہ زندگی کو وقت دینے کی وجہ سے نہیں کر رہیں۔

صنم چوہدری کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب اداکارہ صنم چوہدری نے اپنی تصاویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کیں اور بھانجی، بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

147