ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (17 اکتوبر 2020) ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 9.20 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی میں اس حالیہ اضافہ کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 9.20 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں مرغی 15.35 فیصد جبکہ انڈے 5.8 فیصد مہنگے ہوئے دوسری جانب ٹماٹر 3.5 ، چینی 2.1 اور ایل پی جی 3.2 فیصد مہنگی ہوگئے ہیں۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے سے زائد جبکہ اسی دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا۔ گھریلو استعمال کیلئے ایل پی جی سلینڈر 41 روپے مہنگا ہوا جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 43 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چینی فی کلو 2 روپے 9 پیسے اور دال ماش فی کلو 1 روپے 77 پیسے مہنگی ہوئیں۔ چاول، گھی، کوکنگ آئل، ماچس، گوشت، تازہ دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز، آلو، لہسن، کیلے اور دہی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

85