شعیب اختر کی باؤلنگ سے اب تک کون کون سے بلّے باز زخمی ہوئے؟ جانیں

image

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی دھواں دار باؤلنگ سے کون واقف نہیں ہے، مگر کون کون سے بہترین بلے باز ان کی اس دھواں دار باؤلنگ سے گھبرائے بھی اور زخمی بھی ہوئے اسے ایک آرٹسٹ نے اپنی مہارت سے پورٹریٹ میں دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر آرٹسٹ طحہٰ صداقت نے شعیب اختر کی باؤلنگ سے زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ بنا کر ٹوئٹ کیا، اس پورٹریٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کون کون سے بلے باز کس طرح شعیب اختر کی چیتے جیسی رفتار والی باؤلنگ سے زخمی ہوئے، سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی فاسٹ باؤلنگ سے زخمی ہونے والے بلے بازوں کا یہ پورٹریٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

اس پورٹریٹ میں بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی، گیری کرسٹن اور برائن لارا کو دکھایا گیا ہے۔

بھارتی بلے باز یووراج سنگ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ شعیب اختر کی باؤلنگ سے گھبراتے ہیں، انہوں چند عرصے قبل ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ ''شعیب اختر باولنگ کے لئے جب دوڑتے تھے تو میں ڈر جاتا تھا اور ان کے مدِمقابل بیٹنگ کرنے کے لئے مجھے بڑا حوصلہ دِکھانا پڑتا تھا''

یاد رہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے شعیب اختر اپنی تیز ترین رفتار والی بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں کو اپنی باؤلنگ سے مزہ چکھا چکے ہیں، رکی پونٹنگ جسٹن، یووراج سنگ جیسے کئی بلے باز ان کی تیز رفتار باؤلنگ کا سامنے کرنے سے گھبرانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پورٹریٹ آرٹسٹ کے ہنر کو شعیب اختر نے ریٹوئٹ بھی کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.