کیا اداکار ورون دھون شادی کرنے والے ہیں؟

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے نتاشا دلال کے ساتھ شادی سے متعلق بتایا تھا کہ وہ رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے دونوں اسی ماہ شادی کرنے جارہے۔

پنک ویلا کی کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی رواں ماہ ڈیزائنر نتاشا دلال سے علی باغ میں شادی ہونے والی ہے جبکہ شادی پنجابی رسم ورواج کے تحت ہوگی تاہم کووڈ کے باعث شادی کی تقریب محدود مہمانوں پر مشتمل ہوگی ۔

اس سے قبل فلم فیئر کو دیئے انٹرویو میں ورون دھون نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ سال 2021 میں نتاشا کے ساتھ اپنے رشتے کو (نیکسٹ لیول) پر لے کر جائیں۔

ورون دھون نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہر کوئی میری شادی کو لے کر بات کر رہا ہے لیکن ابھی کچھ فکس نہیں ہوا ہے۔

ورون دھون نے کہا کہ ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال دنیا میں بنی ہوئی ہے۔ اس سال حالات جب ٹھیک ہونگے تب ہم شادی کرسکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن جب حالات بہتر ہونگے تب زیادہ اچھے طریقے سے سوچیں گے۔

ورون دھون اور نتاشا اسکول کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں گزشتہ کئی سالوں سے ریلیشن میں ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ میں کلاس 6 میں پہلی بار نتاشا سے ملا تھا۔ 11 ویں یا 12 ویں تک ہم اچھے دوست تھے پھر ہم کلوز فرینڈ بن گئے۔

ورون دھون کے نئی فلم کلی نمبر-1 حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ سارہ علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی ڈائریکشن ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون نے دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

243