سشانت سنگھ راجپوت کا لکھا ایک خط سوشل میڈیا پروائرل

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے بھائی کی موت کے سات ماہ بعد ایک خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی سشانت سنگھ کا وہ یادگار نوٹ شیئر کیا ہے جو اُنہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مکمل ہونے پر لکھا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پہلے 30 سال کچھ بننے میں ہی لگا دیئے، میں ہر چیز میں اچھا بننا چاہتا تھا۔ میں ٹینس، اسکول اور گریڈز میں اچھا بننا چاہتا تھا اور جو بھی چیزیں میں اس پس منظر میں دیکھتا تھا۔

A post shared by Shweta Singh kirti (SSK) (@shwetasinghkirti)

سشانت نے لکھا کہ جس طرح سے میں تھا، اس سے میں متفق نہیں تھا لیکن اگر میں ان سب میں اچھا بن جاؤں تو مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط جا رہا ہوں کیونکہ کھیل ہمیشہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کا تھا جو کہ آپ پہلے سے ہی ہو۔

سشانت سنگھ کی بہن نے بھائی کے ہاتھ کا لکھا نوٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھائی کی سوچ کتنی گہری تھی۔

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

174