لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے چار افرا د جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں فیروز پور روڈ پر واقع وحدت کالونی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میںخاتون اور بچوں سمیت جھلس کر چار افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔ علاقے مسلم ٹائون کے نزدیک واقعے علاقے وحدت کالونی میں پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے 

 میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اورایک خاتون شامل ہیں۔ایک ہی گھر میں چار افراد کی ہلاکت کے واقعے نے علاقے بھر میں کہرام برپا کردیا۔ اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم قیاس ہے کہ ممکنہ طور پر گیس لیکج کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20