پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کی بجائے وزارت مذہبی امور کی جانب سےاہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماد الثانی کا چاند نظر آگیا، پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کی بجائے وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق نئے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پہلی مرتبہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کےدفتر پاک سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات، وزارت سائنس، وزارت مذہبی امور شریک ہوئے اور جماد الثانی کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے موصول ہونے والی شہادتوں کی رپورٹ وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں جماد الثانی کا چاند نظر آگیا، لہذا یکم جماد الثانی کل 15 جنوری بروز جمعہ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ جماد الثانی اسلامی سال کا چھٹا مہینہ ہے۔ جماد الثانی کے آغاز کے بعد اب سال کے سب سے مقدس مہینے رمضان کے آغاز میں صرف 90 دن باقی رہ گئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23